گنگارام ہسپتال کے باہر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں نرسوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کو ہاسٹل میں مناسب طبی سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں اورہاسٹل اور ہسپتال میں صفائی کی صورتحال انتہائی خراب ہے ، دوسری جانب ان کے ہاسٹل سے منسلک لان بھی ختم کیا جا رہا ہے۔ نرسوں کا کہنا تھا کہ ہاسٹل میں صفائی کے غیرمناسب انتظامات کی وجہ سے انہیں مختلف بیماریاں لاحق ہو گئی ہیں اور ان کے احتجاج کے باوجود انتظامیہ نے ہاسٹل میں ماحول کی بہتری کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔ نرسوں نے احتجاج کے دوران