تازہ ترین:

ہار: کے نتائج

ڈینگی کے باعث آج مزید تین افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس بعد گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مرنے والوں کی تعدادبارہ ہوگئی

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈینگی کی شدت برقرار ہے اور آج صبح مزید تین افراد کی ہلاکتوں کے بعد گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مرنے والوں کی تعدادبارہ ہوگئی ہے جبکہ مجموعی طور پر اب تک ایک سو سینتیس افراد ڈینگی کا شکار بن چکے ہیں۔ آج گنگا رام میں زیرعلاج ساندہ روڈکا رہائشی پچپن پیسنٹھ سالہ خورشید اورجی اورآرٹو کا رہائشی نوجوان سلیم دم توڑ گیاجبکہ میوہسپتال میں گوجرانولہ کی رہائشی خاتون سروربی بی بھی چل بسی۔ دوسری جانب مرض کی شدت کے باعث ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ

لاہورمیں ڈینگی فیورمیں مبتلا مزید چارافراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ایک سو بارہ ہوگئی

پنجاب بالخصوص لاہور ڈینگی وائرس کا سب سے بڑا شکار ہے جہاں مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔آج ڈینگی فیور میں مبتلا دو خواتین سمیت مزید چار افراد کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی تعداد ایک سو بارہ ہوگئی ہے۔ جنرل ہسپتال میں ڈیوٹی پر موجود نرس عاصمہ اس جان لیوا وائرس کا شکار ہوکر چل بسی۔ تھانہ لٹن روڈ کا کانسٹیبل فیاض بھی جنرل ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ ادھرمیو ہسپتال میں زیرعلاج لاہوری گیٹ کا رہائشی چھبیس سالہ نوجوان محمد ارشاد اور بلال گنج کی ستر سالہ گلزار بی بی جاں بر نہ ہوسکے۔

لاہورمیں ڈینگی فیور میں مبتلا مزید دو افراد جان کی بازی ہار گئے، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ایک سو دس ہوگئی

پنجاب بالخصوص لاہور ڈینگی وائرس کا سب سے بڑا شکار ہے جہاں مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔آج ڈینگی فیور میں مبتلا خاتون سمیت مزید دو افراد کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی تعداد ایک سو دس ہوگئی ہے۔ لاہوری گیٹ کا رہائشی چھبیس سالہ نوجوان محمد ارشاد اور بلال گنج کی ستر سالہ گلزار بی بی میو ہسپتال میں چل بسے۔ ہسپتالوں میں شدید رش ہے اور بیشتر کو لیٹنے کے لیے بستر میسر نہیں۔ گوجرانوالہ، ملتان اور فیصل آباد میں بھی ڈینگی فیور کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور صوبے بھر میں مریضوں کی تعداد

مزید نتائج