قصور + بدین + نیویارک (نامہ نگار + ایجنسیاں + نمائندہ خصوصی) سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں‘ ٹھٹھہ میں مزید 50 دیہات زیر آب آ گئے۔ محکمہ ڈیزاسٹر کے حکام کا کہنا ہے کہ سندھ میں سیلاب سے 60 ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ بدین میں گیسٹرو سے 7 بچوں سمیت 8 افراد جاںبحق ہو گئے۔