3 اپریل 1965ء کو کراچی میں پیدا ہونے والی نادیہ حسن نے صرف پندرہ برس کی عمر میں’آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے’ گا کر خطے میں پاپ موسیقی کی بنیاد رکھی اورپاپ میوزک کو مقبول عام کیا ، اپنے بھائی زوہیب حسن کے ساتھ اس کی ہر دلعزیز جوڑی کی مقبولیت کا یہ عالم تھا کہ اس کی میوزک البم نے پاک و ہند کے نامور گلوکاروں کی موجودگی میں مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ، نازیہ حسن کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہوکر تیرہ اگست دوہزار کو انتقال کرگئی تھیں۔