تازہ ترین:

گہری: کے نتائج

عید الفطر پر ریلیز ہونے والی لالی وڈ کی فلموں نے ناراض فلم بینوں کو سینما گھروں میں آنے پر مجبور کردیا،دوسرے روز بھی شائقین نے پاکستانی فلموں میں گہری دلچسپی لی

عید کے موقع پرلالی ووڈ کی جانب سے شائقین فلم کےلیے تین فلمیں پیش کی گئیں ۔ان فلموں میں ریما خان کی لو میں گم، سید فیصل بخاری کی بھائی لوگ اور سید نور کی فلم جگنی عوام کی دلچسپی کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ آذربائی جان میں فلمائی گئی ریما کی فلم لو میں گم کو ناقدین اور شائقین نے سب سے زیادہ پسند کیا ہے۔۔شائقین کا کہنا ہے کہ اگر پاکستانی فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر مستقبل میں بھی ایسی فلمیں بنانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم بھارتی فلم انڈسٹری کا مقابلہ نہ کر پائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی

سوات کے ضلع شانگلہ میں پک اپ گہری کھائی میں گرنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق بشام سے شانگلہ جانے والے پک اپ تیز رفتاری کے باعث کور منگ کے علاقے میں گہری کھائی میں جاگری۔ حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوارتین افراد موقع پرجاں بحق ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تینوں افراد کی لاشیں نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شانگلہ منتقل کردی ہیں۔

بھارت میں باراتیوں کی گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے کم سے کم چونتیس افراد ہلاک ہوگئے۔

حادثہ بھارت کی شمالی ریاست ہماچل پردیش میں اس وقت پیش آیا جب گاڑی پہاڑی راستے پرجارہی تھی۔ پولیس کے مطابق گاڑی بارش کے بعد پیدا ہونے والی پھسلن کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوئی۔ ایک مقامی رہائشی کے مطابق فوری طور پرحادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی مگربظاہرایسا لگتا ہے کہ گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں گری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بارش کی وجہ سے امدادی کاموں میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

مزید نتائج