تازہ ترین:

گھڑی: کے نتائج

ہرمشکل گھڑی میں ساتھ دینے والا پاکستان کا بہترین دوست چین آج اپنا باسٹھواں یوم آزادی منا رہا ہے

یکم اکتوبرعوامی جمہوریہ چین کے عوام کے لئے خوشیوں کا پیغام لاتا ہے. چین اور دنیا کے دیگرممالک میں مقیم چینی باشندےآج اپنا یوم آزادی پورے قومی جوش و جذبے سےمنارہے ہیں،باسٹھ سال پہلے خانہ جنگی کے اختتام پرعوامی جمہوریہ چین نے آزادی حاصل کی تھی اس کے بعد وہ مختلف مراحل سے گذرتا رہا اور ترقی کی منازل طے کرتا رہا۔آج چین معاشی طورپر دنیا کی بڑی طاقتوں کی صف میں شامل ہوچکا ہے۔ہانگ کانگ میںچین کے قومی دن کے حوالے سےقومی پرچم لہرانے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں سرکاری حکام اورمختلف شعبہ زندگی سے تعلق

چین کی ہر شعبے میں کامیابی پر پاکستان کو خوشی ہے، کیونکہ دونوں نے مشکل کی ہر گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہےصدر زرداری

اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر چین کے قومی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان اور چین نے ہر دکھ سکھ میں ایک دوسرے کی حمایت کی ہے، ہماری آئندہ نسلیں بھی مل کر مزید کار ہائے نمایاں انجام دیں گی۔ انکا کہنا تھا کہ چین نے تہذیب و تمدن، تجارت، معاشرتی و معاشی ترقی میں حائل ہر رکاوٹ بڑی کامیابی سے عبور کی ہے اور پاکستانی قوم انکی اس کامیابی پر خوش ہے۔ صدر زرداری نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو نے پاک چین دوستی کی بنیاد رکھی اور

چین کےنائب وزیراعظم پاکستان کےدوروزہ دورے پراسلام آباد پہنچ گئےہیں۔ مینگ جیانگ ژونے کہا ہے کہ ہرمشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔

چکلالہ ایئربیس پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چین کے نائب وزیراعظم مینگ جیانگ ژو کا کہنا تھا کہ دوستی کے ساٹھ سال پوراہونے پر دوہزارگیارہ کو دوستی کے سال کے طورپرمنارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہمیشہ ہرآزمائش پر پورا اتری ہے۔ چینی نائب وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت سے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاجائےگا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ چین نے ہرمشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے جس پر اُس کے شکرگزارہیں۔ اس سے قبل

مزید نتائج