کارڈف میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی اور اس کے باؤلرز نے بارش سے متاثرہ وکٹ اور گراؤنڈ پر شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو بڑا سکور نہ بنانے دیا۔ پاکستانی ٹیم مقررہ اوورز میں چاروکٹوں کے نقصان پر ایک سو چھبیس رنز بنا سکی۔ عمراکمل پینتیس، محمد یوسف نے چھبیس، شاہ زیب حسن نے اکیس اور فواد عالم نے بیس رنز کی اننگز کھیلی۔ کپتان شاہد آفریدی سولہ رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے جبکہ کامران اکمل صرف چھ رنزہی بنا سکے۔ انگلینڈ کی جانب سے گریم سوان