ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی کی تقریبات کا آغاز آج شام نوڈیرو ہاؤس میں صدر اورپیپلزپارٹی کےشریک چئیرمین آصف زرداری کی سربراہی میں پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت، پارٹی سے تجدید عہد وفا اور ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس کے بعد ذوالفقار علی بھٹو کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی ہوگی جس کے بعد مشاعرہ اور رات بارہ بجے جلسہ عام ہوگا۔ جس سے پارٹی کے مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔ جلسے کے اختتام پرذوالفقار علی بھٹو کو