ملائیشیا کے شہر ایپو میں جاری اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں تین مرتبہ چیمپئن رہنے والی پاکستان ٹیم نے جنوبی کوریا کو دو کے مقابلے میں چار گولز سے شکست دے کر اپنی فتحوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ کوریا کی ٹیم نے تیرہویں ہی منٹ میں پنلٹی کارنر پر گول کرکے برتری حاصل کرلی تاہم پاکستان نے طرف سے ریحان بٹ نے اکیس ویں منٹ میں گول کرکے اس برتری کو ختم کردیا۔ دوسرے ہاف میں کوریا کی ٹیم نے دوسرا گول کرکے دوبارہ پاکستانی ٹیم پر دبائو بڑھا دیا۔ لیکن پاکستان کی ٹیم نے آخری دس منٹ میں جارحانہ حکمت عملی اختیار