کراچی اور حیدرآباد کے بعد پورے سندھ میں کمشنری نظام ختم کرکےدوہزارایک کا بلدیاتی نظام بحال کردیا گیا ہے، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس دو ہزارایک پردستخط بھی کردئیے ہیں، اس موقع پرسندھ کے وزیر بلدیات آغا سراج درانی، وزیرقانون ایازسومرواوروزیراطلاعات شرجیل میمن بھی موجود تھے، یہ آرڈیننس اب سندھ اسمبلی میں پیش ہوگا اور نوے دن میں اسے پاس کرایا جائے گا، اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے پیپلزپارٹی سندھ کے رہنماؤں اورصوبائی وزرا سے طویل مشاورت بھی کی، جس میں