تازہ ترین:

گلوکارہ: کے نتائج

گلوکارہ شکیرا نےغرب الہند میں ایک جزیرہ خریدا ہے، جس میں وہ سیاحت کو فروغ دیں گی

واکا واکا سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی کولمبئین گلوکارہ شکیرا نے موسیقار روجر واٹرز کے ساتھ پارٹنر شپ پر غرب الہند میں ایک جزیرہ خریدا ہے۔ چونتیس سالہ شکیرہ اس جزیرے میں سیاحت کو فروغ دینے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ دونوں کا ارادہ ہے کہ وہ اس جزیرے میں پرتعیش گھروں کا قیام عمل میں لائیں گے اورسیاحوں کی سہولت کے لیے کئی لگثرری ہوٹل بھی تعمیر کیے جائیں گے۔ جزیرے میں سیاحت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ہوٹل انڈسٹری اور لگژری بیچ بھی قائم کیے جائیں گے۔

بے مثال آواز کی بدولت ملکہ ترنم کا خطاب پانے والی گلوکارہ نورجہاں کی چوراسی ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے۔

اکیس ستمبرانیس سوچھبیس کوپنجاب کے شہر قصور میں پیدا ہونے والی اللہ وسائی دنیا بھر میں نور جہاں کے نام سے مشہور ہوئیں۔ نورجہاں نے پانچ بر س کی عمر سے گانا شروع کیا اور استاد غلام محمد سے موسیقی کی ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے انیس سو پینتیس میں بطور چائلڈ سٹار فلم پنڈ دی کڑی کے ساتھ اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا۔ بے بی نور جہاں نے ہیر سیال، سسی پنوں، گل بکاؤلی اور یملا جٹ جیسی مشہور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ نور جہاں کی اداکاری کے ساتھ ساتھ ان کے گائے ہوئے سبھی گیت بے حد مقبول ہوئے۔ چھ

ہالی وڈ کی مشہور گلوکارہ میڈونا نے کینیڈا میں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اپنے ڈرامے کے پریمئیر میں شرکت کی

میڈونا اپنے دوسرے ڈرامے "وی " میں جلوہ گر ہو رہی ہیں جو امریکی والس سمپسن اور برطانیہ کے بادشاہ ایڈورڈ کی کہانی ہے ۔ یہ ایک تاریخی رومانوی داستان ہے ۔ اس میں ایک شادی شدہ خاتون کو اپنے محافظ سے محبت ہو جاتی ہے ۔ اس سے پہلے میڈونا نے دو ہزار آٹھ میں ڈرامہ فلتھ اینڈ وزڈم میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ حالیہ ڈرامے میں نمایاں انداز میں نظر آئیں گی

مزید نتائج