حکومتی فیصلے کے مطابق دوبئی کی فنانشل کمپنی کراچی ائیر پورٹ پردو سال کے لئے سرمایہ کاری کرے گی جبکہ ائر پورٹ کی ملکیت حکومت پاکستان کے پاس رہے گی ۔ ذرائع کےمطابق پاکستان نے یہ فیصلہ اپنی مالی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کیا ہے ۔ اس حوالے گفتگو کرتے ہوئے سول ایوی ایشن کے ترجمان کرنل ریٹائرڈ ممتاز بٹ نےوقت نیوز کو بتایا کہ یہ کوئی حیران کن فیصلہ نہیں حکومتیں اپنی مالی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ٹریژری بلز اور بانڈز کی صورت میں اس طرح کی غیر ملکی سرمایہ کاری کرتی رہتی ہیں۔