ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقے اکا خیل میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول سیدان قلے جبکہ گورنمنٹ پرائمری سکول پیرمحمد قلے کو نامعلوم شرپسندوں نے دھماکہ خیزمواد سے اڑا دیا ۔ دھماکے سے دونوں سکولوں کی عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں چھیالیس سکولوں کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کیا جا چکا ہے۔