انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی عدالت نے سابق گورنر سلمان تاثیر کو قتل کرنے کے جرم میں ایلیٹ فورس کے اہلکار ملک ممتاز قادری کو سزائے موت سنائی۔ فیصلے کے فوری بعد تمام مذلبی جماعتوں کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا۔ لاہور میں سنی تحریک۔ تحریک تحفظ ناموس رسالت۔ مجلس علماء نظامیہ پاکستان اور انجمن تاجران لاہور کی جانب سے داتا دربار کے باہر احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ممتاز قادری کو سزائے موت دینے کے فیصلے کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ عدالتی نہیں حکومتی فیصلہ