لاہور کنگ ایڈورڈ کالج میں ڈینگی کے حوالے ڈیلی بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹیری محکمہ زراعت کیپٹن ریٹائرڈ ندیم عارف نے کہا کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے چار سو ساٹھ کیسز سامنے آئے جن میں سے لاہور کے تین سو اسی مریض ہیں جبکہ صوبہ بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد دس ہزار سے زیادہ ہے اوران میں نو ہزارایک سواڑتالیس مریض لاہور کے ہیں۔محکمہ صحت کے حکام کا کہنا تھا کہ شہر میں ڈینگی کے مریضوں میں کمی آرہی ہے اور حکومتی اقدامات کے ساتھ ساتھ شہری بھی اپنےعلاقوں کو صاف رکھیں تو ڈینگی پرجلد قابو پا لیا