ذرائع کےمطابق اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں مستعفی وزیر مملکت برائے پورٹ اینڈ شپنگ نبیل گبول نے وزیراعظم کو استعفیٰ دینے کے وجوہات سے آگاہ کیا ۔ وزیر اعظم کی جانب سے تحفظات دور کرنے اور مسائل کے حل کی یقین دہانی پر نبیل گبول نے استعفیٰ واپس لینے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ واضح رہے کہ وزیر مملکت برائے پورٹ اینڈ شپنگ دو روز قبل اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔