آسٹریلیا میں بدترین سیلاب کی تباہ کاریاں ابھی جاری تھیں کہ ماہرین نے سمندری طوفان کی پیش گوئی کردی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سائیکلون یاسی آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے جو اب کیٹگری پانچ کے طوفان میں تبدیل ہوچکا ہے۔ طوفان کی اس شدت کے پیش نظرساحلوں کے قریب رہائشی علاقوں کو خالی کرالیا گیا ہےسمندری طوفان کے گزرنے کے متوقع راستوں میں چار لاکھ سے زائد افراد رہائش پزیر ہیں جو طوفان سے بڑے پیمانے پر تباہی سے بچنے کے لئے جنوب مشرقی آسٹریلیا کےعارضی پناہ گاہوں میں چلے گئے