لاہور میں پہلا مظاہرہ گرین ٹاؤن میں انجمنِ کاروانِ کساء کے زیرِاہتمام کیا گیا جس کی قیادت انجمن کے سیکرٹری موسیٰ حیدر زیدی نے کی۔ مظاہرین نے دہشتگردی پر قابو پانے میں ناکامی پر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کو اپنی آستین کے سانپوں کو پہچاننا چاہیے۔ دوسرا مظاہرہ لاہور پریس کلب کے باہر امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام کیا گیا جس میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن