لاہور (سپورٹس رپورٹر) پہلی چیف آف نیول سٹاف امیچور گالف چیمپئن شپ آج (جمعہ) سے رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب لاہور میں شروع ہوگی۔ تین روزہ چیمپئن شپ میں ملک بھر کی 42 گالف کلبوں سے 150 سے زائد گالفرز حصہ لیں گے۔ یہ بات کموڈور اکبر نقی نے گذشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتائی۔