تازہ ترین:

کےلیے: کے نتائج

انیس سو بانوے میں جناح پور کا منصوبہ ایم کیو ایم کے ساتھ اسے بدنام کرنے کےلیے جوڑا گیا۔ مصطفی کمال

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے دفتر کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران مصطفے کمال نے کہا کہ جناح پور کے نام پر ہمارے انتیس لوگ اٹھا ئے گئے جو آج تک لاپتہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب انیس سو بانوے نہیں دوہزار گیارہ ہے اس لیےایم کیو ایم کو دیوار سے لگانے کی سازش نہ کی جائے۔ پریس کانفرنس کے دوران مصطفے کمال کا کہنا تھا کہ اس وقت آرمی نے ایسے کسی منصوبے کی تردید کی تھی اور ایم کیو ایم کو اس منصوبے سے کلیر قرار دیا تھا۔

کراچی میں قتل عام کے ذمہ دار رحمان ملک ہیں ،سیاسی اور عسکری قیادت کو ثبوت پیش کرنے کےلیے تیار ہوں۔ ذوالفقارمرزا

کراچی پریس کلب میں قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کرپریس کانفرنس کرتےہوئےذوالفقار مرزا نے کہا کہ وہ جو کچھ کہیں گے سچ کہیں گے خدارا پہلی اور آخری بار آج انہیں سنجیدہ لیا جائے، ذوالفقارمرزا کا کہنا تھا کہ رحمان ملک سب سے بڑے جھوٹے اور پاکستان کے دشمن ہیں ،سیب کھارہے ہوں تو کہتے ہیں کیلا کھا رہاہوں ۔ انہوں نے کہا کہ رحمان ملک نے بھائی لوگوں کی پارٹی کو تحفظ دینے کےلیے ہمیشہ حقائق مسخ کرکے پیش کیے۔ پارٹی عہدے، وزارت اور سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دیتے ہوئے ذوالفقار مرز ا نے کہا کہ وہ آج سے اپنی زندگی

پاکستان کرکٹ بورڈ نےچھ ماہ کےلیے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا سابق کپتان شاہد آفریدی،کامران اکمل اور شعیب ملک سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے پی سی بی کا اعتماد حاصل نہ کرسکے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے چھ ماہ کے لیے تئیس کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا ہے جبکہ پانچ کرکٹرز کو اسپیشل کیٹگری میں ماہانہ وظائف دینے کا اعلان کیا۔ یوں مجموعی طور پر اٹھائیس کرکٹرز کو چار مختلف کیٹگریز میں پی سی بی کی جانب سے سینٹرل کنٹریکٹ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے، ڈسپلن کی خلاف ورزی سمیت انٹریگریٹی کمیٹی سے کلیئرنس حاصل نہ کرنے والے شعیب ملک ، کامران اکمل اور شاہد آفریدی کو سینٹرل کنٹریکٹ نہیں دیا گیا ۔ اے کیٹگری میں سابق کپتان یونس خان ، موجودہ کپتان مصباح الحق کے ساتھ عمر گل ، محمد حفیظ ، سعید

مزید نتائج