تھانہ کینٹ کی حوالات میں بند ان ملزمان کی ملاقات پرمکمل پابندی عائد ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ دوسری طرف سانحہ سیالکوٹ کے مقدمہ کے تفتیشی افسر سب انسپکٹر شہنشاہ بخاری کو بھی فرائض میں غفلت برتنے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی مشتاق سکھیرا کی سربراہی میں سانحہ کی تحقیقات کرنے والی پانچ رکنی ٹیم نے سابق ڈی پی او سیالکوٹ وقار احمد چوہان اور سابق ایس ایچ او انسپکٹر رانا الیاس سمیت دس اہلکاروں کو نعشوں کی بے حرمتی کا قصور وار قرار دیا ہے۔ ان پولیس افسران اور