کراچی کے علاقے گذری میں قائم ریلیف کیمپ میں امدادی سامان کی تقسیم کے موقع پرعوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدرشاہی سید نے کہا کہ متاثرین سیلاب کی خدمت سیاسی جماعتوں کا پہلا منشورہونا چاہیئے، سیاسی بحران یا بدامنی سے متاثرین کو ریلیف نہیں تکلیف ملے گی۔شاہی سید کا کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی انسانیت کی خدمت پریقین رکھتی ہے،قدرت کی جانب سے اس آزمائش میں تمام تر نامساعد حالات کے باوجود اپنے متاثرین بھائیوں کی مدد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم کھلے مقامات پرریلیف کیمپ نہیں لگا سکتے کیونکہ شرپسند