تازہ ترین:

کے سرحدی: کے نتائج

سیلابی ریلا سندھ کے ضلع ٹھٹھہ کی تحصیل سجاول میں تباہی مچاتا ہوا  بدین کے سرحدی علاقوں میں داخل ہوگیا ہے۔

سیلابی ریلے سے ضلع ٹھٹھہ کی تحصیل سجاول کے پچاس سے زائد دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئےہیں اور ہزاروں ایکڑ رقبہ زیرآب آچکا ہے ۔  سیلاب کی وجہ سے سجاول کا بدین اورٹھٹھہ سے رابطہ دودن سے منقطع ہے۔ سجاول گرڈ سٹیشن میں پانی آنے سے تحصیل سجاول، میرپوربٹھورو، جاتی اورتحصیل شاہ بندر کی بجلی چاردن سے بند ہے۔ اب سیلابی ریلا ضلع بدین کے سرحدی علاقوں دیوان شوگرملز اور بڈھا ٹالپورکے ارد گرد تباہی مچارہا ہے۔ سیلاب کی وجہ سے بدین سے کراچی کا راستہ دودن سے بند ہے۔ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر اس سے آگے کے علاقے

بھارتی سکیورٹی فورسز نے سیالکوٹ ورکنگ باﺅنڈری لائن کے چاروا سیکٹرپربلااشتعال فائرنگ کی ہے جس سے پاکستان کے سرحدی دیہاتوں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔

مقامی لوگوں کے مطابق آج صبح ساڑھے پانچ بجے بھارتی سکیورٹی فورسز نے پاکستان کی جمٹ اور جمیل شہید پوسٹوں کے درمیانی علاقے  میں بلااشتعال فائرنگ شروع کردی جو ایک گھنٹے  تک جاری رہی ۔ فائرنگ کے اس تازہ ترین واقعہ میں کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ سیالکوٹ ورکنگ باﺅنڈری لائن پر رواں سال کے دوران بھارتی سکیورٹی فورسز کی طرف سے بلااشتعال فائرنگ کا یہ اکتیسواں واقعہ ہے جبکہ رواں ماہ کے دوران بھارتی سیکورٹی فورسز سیالکوٹ ورکنگ باﺅنڈری لائن پراب تک آٹھ بار بلااشتعال فائرنگ کرچکی ہے ۔