ملزموں کو سمبڑیال کے علاقے سے گرفتارکیا گیا اور ان کے قبضے سے موبائل فونز،وائرلیس، ٹیلی فون سیٹس، کمپیوٹر،فیکس مشین ،جعلی کرنسی اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ تفتیش کے دوران ملزموں نے پولیس اہلکاروں کو بھی دھمکیاں دیں اور کہا کہ ان کےہاتھ بہت لمبے ہیں ۔ پولیس کے مطابق ملزموں سے برآمد ہونے والے ٹیلی فونز سے بین الاقوامی نمبرزبھی ملے ہیں ۔ ایس پی انوسٹی گیشن ناصر قریشی کا کہنا ہے کہ ملزمان ماضی میں وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر کو بھی دھمکیاں دیتے رہے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں سے ابھی تفتیش جاری ہے