بھارت کی طرف سے چھوڑے جانے والے پانی کی وجہ سے ککر پوسٹ کے مقام پر پانی کی سطح ساڑھے اٹھارہ فٹ کے قریب پہنچ گئی ہے،اور ستاون ہزار کیوسک کاریلہ گنڈا سنگھ والا کے مقام سے گزر رہا ہے ۔پانی میں مسلسل اضافے کی وجہ سے چندا سنگھ والا،ماہیوالہ،اور پتن سمیت متعدد دیہات کوپانی نے چاروں طرف سے گھیرے میں لے لیا ہے،جس کی وجہ سے ان علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے،جبکہ امدادی کارکن پانی میں پھنسے افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر رہے ہیں۔