تازہ ترین:

کینڈا: کے نتائج

ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کےتیئسویں میچ میں کینڈا نے کینیا کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی

بھارت کے شہر نئی دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کینیا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اووروں میں کینڈا کو جیتنے کے لیے ایک سو ننانوے رنز کا ہدف دیا تھا ۔ کینیا کی طرف سے ٹی مشرا نے سب سے زیادہ اکاون سکور بنائے۔ کینڈا کی طرف سے ایچ اوسنڈے سب سے کامیاب باؤلر رہے انہوں نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔کینڈا نے مطلوبہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پرپینتالیس اعشاریہ تین اووروں میں پورا کرلیا۔

ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیئسویں میچ میں آج کینیا اور کینڈا بھارت کےشہر نئی دہلی میں مد مقابل ہونگے ۔

گروپ اے کا یہ میچ بھارت کے شہر نئی دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم میں دن دو بجے شروع ہوگا۔کینیا کرکٹ ٹیم کے کپتان جمی کمانڈے نے کہا ہے کہ مسلسل تین میچ ہارنے کے بعدوہ کینڈا کے خلاف بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گےجبکہ کینڈین کپتان آشیش بگئی نے بھی جیتنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کو اب تک کھیلے گئے تین تین میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہےاوراپنے گروپ میں پوائنٹس ٹیبل پر کینڈاچھٹے جبکہ کینیا ساتویں نمبر پرہے۔

مسلم لیگ نون کے قائد نوازشریف نے کہا ہے کہ کینڈا اورپاکستان کے درمیان صنعتی ، تجارتی اورفنی شعبوں میں تعاون کو فروغ  دیا جانا چاہئے  

نوازشریف نے ان خیالات کا اظہار پاکستان مین تعینات نئے کینڈین ہائی کمشنر مسڑروزہینزی کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔ میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان صعنتی، تجارتی اور فنی شعبوں میں معاونت کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے کینیڈا کی جانب سے فراہم کی جانے والی امداد پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پرکینڈین ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ انکا ملک مختلف شعبوں میں افراد کی تکنیکی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے پاکستان کی معاونت اورتربیت فراہم کرے گا۔  

مزید نتائج