نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہونے والے تربیتی کیمپ میں اڑتالیس خواتین کھلاڑی شرکت کررہی ہیں۔ تمام کھلاڑیوں نے کیمپ کوآرڈینیٹر غزالہ طارق کو رپورٹ کردی تھی جبکہ قومی ویمن ٹیم کے کوچ جان محمد سولنگی منگل کے روز سے کیمپ کو جوائن کریں گے۔ تیئیس مئی سے بنکاک میں شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے لیے کیمپ میں تمام کھلاڑیوں کے فزیکل فٹنس ٹیسٹ لیے گئے تھے جبکہ چھبیس اپریل کو ٹرائلز کے بعد اٹھائیس لڑکیوں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔ کیمپ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیمپ کوآرڈینیٹر غزالہ طارق نے