تازہ ترین:

کیفے: کے نتائج

لیبیا میں لوگوں نے باغیوں کو کھانے پینے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے مصراتہ کے نزدیک انقلابی کیفے کھول لیا ۔

مصراتہ کے مغرب میں کھولے گئے کیفے میں کرنل قذافی کے مخالفین اپنا فارغ وقت گزارتے ہیں۔ اس کیفے کی خاص بات یہ ہے کہ روزانہ لوگ بڑی تعداد میں کافی ، جوسز، مٹھائیاں اور کیک یہاں چھوڑ جاتے ہیں۔ کوئی چائے اور قہوے اور کافی سے شغل کرتا نظر آتا ہے تو کئی بندوق بردار مختلف پیسٹریز ، بسکٹس اور اسنیکس سے پیٹ بھرتے دکھائی دیتے ہیں۔ تقریباً دوہزار لوگوں کو روزانہ فری کافی فراہم کی جاتی ہے۔ ان لوگوں کو گاڑیوں پٹرول بھرنے کی سہولت بھی میسر ہے ۔ مخالفین کا کہنا ہے کہ انقلابی کیفے کی وجہ سے اب انہیں شہر کے کسی

فلپائن میں جاپان کی طرز پر پہلے ایسے کیفے کا افتتاح ہوا ہے جس میں ویٹرسز گھریلو ملازموں کی طرح خدمت کرتی نظرآئیں گی۔

دارالحکومت منیلامیں اپنی طرز کے اس کیفےمیں ویٹرسز فرانسیسی طرز کے ملبوسات پہنے نظر آتی ہیں۔ کیفے میں ویٹرسز اپنے گاہکوں سے اپنے مالکوں جیسا سلوک کرتی ہیں او ر ان کے لیے ایسا ماحول بناتی ہیں جیسا انہیں اپنے گھروں میںمسیر ہوتا ہے۔ میڈولس کیفے کی اونر ریا ایونان نے کہا ہے کہ فلپائنی قدرتی طور پر بہت ملنسار ہیں اوریہی بات اس ایسے کیفے کی کامیابی کی ضمانت ہوتی ہے۔ گاہکوں کو خوش رکھنے کیلئے خوبصورت اور شائستہ ویٹرسز کا انتخاب کیا جاتاہے اور مسائل سے بچنے کے لیے کیفے میں سخت ضابطہ اخلاق لاگو کیا جاتا

چین میں انٹرنیٹ کیفے میں دھماکہ خیز مواد پھٹنےسےچھ افراد ہلاک اور سینتیس زخمی ہوگئے۔

چینی حکام کے مطابق جنوب مغربی صوبے گوئیزو میں رات گئے ایک انٹر نیٹ کیفے میں دھماکہ ہوا جس سے انٹرنیٹ کیفے کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ دھماکے سے اردگرد کی رہائشی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے چھ افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے چھ لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں گیارہ زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، پولیس حکام کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ دھماکہ خیز مواد انٹر نیٹ

مزید نتائج