راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج پرویزعلی شاہ نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ سنایا جس کے مطابق ممتاز قادری کو دو مرتبہ سزائے موت اور دولاکھ جرمانے کی سزاسنائی گئی ہے۔ جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں ممتاز قادری کو ایک سال قید کاٹنا ہوگی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ کسی کو کسی بھی جواز پر قتل کا لائسنس نہیں دیا جاسکتا۔ استغاثہ کے مطابق ممتاز قادری نےسلمان تاثر کو رواں برس چار جنوری کواسلام آباد میں ایک ہوٹل کے باہرفائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ مجرم کو سات روز