برٹش ایئرویز کے کیبن کریو سٹاف کی پانچ روزہ ہڑتال کے باعث متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں، ہزاروں مسافر منزل مقصود پر نہیں پہنچ پائیں گے ۔ ہڑتال کی وجہ سے دنیا کے مصروف ترین ہیتھرو ائیرپورٹ کی نصف کے قریب پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ برٹش ائیرویز کا کہنا ہے کہ ہڑتال کے باوجود بکنگ کرانے والے ستر فیصد مسافر اپنی منزلوں کو پہنچ سکیں گے۔ ہڑتال سے برٹش ائیرویز کی روزانہ نیویارک جانے والی نو میں سے ایک فلائٹ جبکہ مانچسٹر، ایمسٹرڈیم، فرینکفرٹ، روم، ویانا اور پراگ کیلئے پروازیں بھی منسوخ کی گئی ہیں۔