پنجاب ہیلتھ کیئر ایکٹ پر عمل درامد کے حوالے سے درخواست چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔ فاضل عدالت نے پنجاب ہیلتھ کیئر ایکٹ کے حوالے سے اگلی سماعت تک پنجاب حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔ کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس اعجاز احمد چودھری کا کہنا تھا کہ جب پنجاب ہیلتھ کیئر ایکٹ بن چکا ہے تو پنجاب حکومت اس پر عمل کیوں نہیں کرتی۔