تازہ ترین:

کی تحصیل: کے نتائج

سیلابی ریلا سندھ میں ضلع دادو کی تحصیل خیرپور ناتھن شاہ کو ڈبونے کے بعد تحصیل جوہی اور میہڑ میں داخل ہوگیا ہے۔

سندھ میں سیلابی ریلے کا رخ حمل جھیل ، ایم این ڈی ڈرین اور ایف پی بند کے بعد دادو کی جانب ہے۔ سیلابی ریلے کے باعث تحصیل جوہی اور میہڑ کے سینکڑوں دیہات زیرآب آچکے ہیں ۔ دونوں تحصیلوں کے رہائشی لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ۔ سیلابی ریلا  اس وقت دادو کے نواحی ایم این ڈی ڈرین سے صرف دس کلومیٹرکے فاصلے پرہے۔ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر دادو شہر سے چالیس فیصد آبادی نقل مکانی کر چکی ہے اور یہ عمل مسلسل جاری ہے ۔  اس سے پہلے سیلاب نے تحصیل خیرپور ناتھن شاہ میں تباہی مچادی۔ سینکڑوں دیہات میں میں مکانات اور

سیلابی ریلا سندھ کے ضلع ٹھٹھہ کی تحصیل سجاول میں تباہی مچاتا ہوا  بدین کے سرحدی علاقوں میں داخل ہوگیا ہے۔

سیلابی ریلے سے ضلع ٹھٹھہ کی تحصیل سجاول کے پچاس سے زائد دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئےہیں اور ہزاروں ایکڑ رقبہ زیرآب آچکا ہے ۔  سیلاب کی وجہ سے سجاول کا بدین اورٹھٹھہ سے رابطہ دودن سے منقطع ہے۔ سجاول گرڈ سٹیشن میں پانی آنے سے تحصیل سجاول، میرپوربٹھورو، جاتی اورتحصیل شاہ بندر کی بجلی چاردن سے بند ہے۔ اب سیلابی ریلا ضلع بدین کے سرحدی علاقوں دیوان شوگرملز اور بڈھا ٹالپورکے ارد گرد تباہی مچارہا ہے۔ سیلاب کی وجہ سے بدین سے کراچی کا راستہ دودن سے بند ہے۔ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر اس سے آگے کے علاقے