تازہ ترین:

کی : کے نتائج

وفاقی وزیرقانون بابر اعوان نے کہا ہے کہ آئین کے مطابق مڈٹرم انتخابات کی  کوئی گنجائش نہیں، آئندہ سال بلدیاتی انتخابات ہوں گے، کسی کو فرار نہیں ہونے دیں گے۔

لاہور میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ دوہزار گیارہ بلدیاتی انتخابات کا سال ہے۔ کوئی مڈٹرم یا شارٹ ٹرم انتخابات نہیں کروائیں گے، آئین کے مطابق خالی ہونے والی نشستوں پر صرف ضمنی انتخابات ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے دوہزار آٹھ کے انتخابات بغیر قیادت کے لڑے تھے، آئندہ انتخابات میں کلین سویپ کریں گے۔ بابراعوان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تاریخ سے سبق سیکھ کر میثاق جمہوریت پر دستخط کئے تھے، تاریخ سے سبق نہ سیکھنے والے یکطرفہ احتساب چاہتے ہیں،

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی  خواتین ارکان نے سابق صدر مشرف کی تصویر پر جوتے برسائے اور تصویر نذر آتش کردی۔

مسلم لیگ ن کی خواتین ارکان اجلاس کے دوران ایوان سے باہر آئیں اور پرویز مشرف کے خلاف نعرے بازی کی ۔ ڈاکٹر ذمرد یاسمین رانا، طیبہ ضمیر اور دیگر خواتین ارکان نے سابق صدر کی تصویر پر جوتے برسائے اور بعد میں تصویر جلادی ۔ خواتین ارکان کا کہنا تھا کہ انہوں نے آئین کی خلاف ورزی، جامعہ حفصہ کے واقعات اور پاکستانیوں کو امریکہ کے حوالے کرنے پر پرویز مشرف سے اظہار  نفرت کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر کو ملک میں واپس نہیں آنے دیا جائے گا ۔ بعد میں مسلم لیگ ن نے ایک بیان میں خواتین ایم پی ایز کی جانب سے

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی  چئیرپرسن فرزانہ راجہ نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے حکومت نے دس بلین کی خصوصی گرانٹ مختص کردی ہے جومتاثرین میں تقسیم کی جائے گی۔

سرکٹ ہاؤس ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرزانہ راجہ نےبتایا کہ حکومت نے ابتدائی طورپر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لئے چاراعشاریہ پانچ بلین کی گرانٹ جاری کردی ہے جس کے تحت ہر متاثرہ خاندان میں بارہ ہزار روپے تقسیم کئے جائیں گے۔ فرزانہ راجہ نے کہا کہ امداد کی شفاف تقسیم کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کیے جائینگے ۔اس موقع پر گورنر پنجاب سلمان تاثیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی اور متاثرین کی ہر ممکن مدد

مزید نتائج