تازہ ترین:

کہاہے: کے نتائج

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ حکومت نے سندھ میں اپناراج قائم کرنے کیلئے برطانوی دورکے کمشنری نظام کوبحال کیا ہے۔

وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق کےساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں الطاف حسین نے کہا کہ موجودہ دورحکومت جمہوری نہیںبلکہ آمرانہ ہے ۔ملک کی تمام جماعتوں کو آمرانہ نظام خاتمے کے لیے ایک نکاتی ایجنڈے پر متفق ہوجانا چاہیے۔ الطاف حسین نے سردارعتیق کو اورنگی ٹاوٴن اور قصبہ کالونی کے دیگر علاقوں میںدہشت گردوں کی فائرنگ ، گھروں پرحملوں،لوٹ مار، معصوم افرادکی ہلاکتوں اورزیادتیوں کے واقعات سے آگاہ کیا۔ سردارعتیق نے کراچی میں معصوم شہریوں کے قتل کے واقعات پر الطاف حسین سے دلی ہمدردی کاا ظہارکیا۔ سردارعتیق نے

امریکہ میں پاکستانی سفیر حسین حقانی نے کہاہے کہ اسامہ نیٹ ورک کی نشاندہی کرنے والے کچھ افراد کو حراست میں لیا گیاہے

امریکی اخبار میں لکھے گئے ایک مضمون میں حسین حقانی کا کہنا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات کو کچھ چیلنجنز کا سامنا ہے۔ ۔حسین حقانی نے مزید لکھا ہے کہ امریکہ اور پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اتحادی ہیں اور اتحادی ایک دوسرے سے انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ کرتے ہیں، ایک دوسرے کی جاسوسی نہیں۔پاکستا ن نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں جن کا عالمی برادری کو احترام کرنا چاہیے۔حسین حقانی نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات اتنے کشیدہ نہیں جتنے ظاہر کئے جارہے ہیں۔پاکستانی سفیر نے تصدیق کی کہ

ایران نے کہاہے کہ اس نے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کا ایک نیٹ ورک توڑ کر اس سے منسلک تیس افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

یران کی انٹیلی جنس کی وزارت کی جانب سے سرکاری ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر نشر کیے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کی خفیہ ایجنسی نے ایک نیٹ ورک کا پتا لگایا جسے امریکی ادارے سی آئی اے نے ایران سمیت کئی دوسرے ملکوں میں قائم کر رکھا تھا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سی آئی اے کا خفیہ نیٹ ورک بے روزگار ایرانی شہریوں کو بھرتی کرنے کی کوشش کررہاتھا۔ تاہم امریکہ کی جانب سے اس دعوے پر کسی قسم کا رد عمل سامنے نہیں آیا۔

مزید نتائج