تازہ ترین:

کہا: کے نتائج

دفترخارجہ نے افغان وزیرخارجہ کا بیان مسترکرتے ہوئے کہا ہے کہ برہان الدین ربانی پاکستان کے بہترین دوست تھے۔

ترجمان دفتر خارجہ تہمینہ جنجوعہ کے مطابق افغانستان کے سابق صدر برہان الدین ربانی کو پاکستان میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا اور وہ پاکستان کے بہترین دوست تھے۔ انہوں نے برہان الدین ربانی کی ہلاکت پر افغانستان کے وزیر خارجہ کی جانب سے پاکستان سے متعلق دیئے گئے بیان کو بے بنیاد قرار دیا، ترجمان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے سفارتخانے کو فراہم کیئے جانے والا بیان افغان شہری کا اعترافی بیان ہے اور سابق افغان صدر کے قتل میں آئی ایس آئی کے ملوث ہونے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہ ہے۔

صدر سے کہا تھا ممکن ہے چھکا لگاتے کیچ آوٹ ہو جاوں ،گورنر خیبر پی کے میرے ساتھ ہاتھ کر گئے‘ گیلانی

پشاور (اے این این) ”ترک یونیورسٹی نے مجھے صحافت میں پی ایچ ڈی کی اصلی ڈگری دی جعلی نہیں“۔ یہ بات وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے وکلا سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے صحافت میں ایم اے کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے اس کے علاوہ ترکی کی مرمرہ یونیورسٹی نے صحافت میں پی

امریکہ میں طبی ماہرین نے کہا ہے کہ دن میں دو سے تین کپ کافی پینا آپ کے موڈ کو خوشگوارکر دیتا ہے

امریکہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں کہا گیا ہےکہ دن میں دو سے تین کپ کافی پینا ذہنی دباؤ کو پندرہ فیصد تک کم کر دیتا ہے،امریکی میگزین جرنل میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق مردوں کی نسبت کافی پینےوالی خواتین خوشگوار موڈ میں رہتی ہیں، تحقیق میں تریسٹھ سال تک کی پچاس ہزار سے زائد خواتین کو شامل کیا گیا ،دس سال سے کافی پینے کی عادی خواتین میں ذہنی دباؤدوسری خواتین کی نسبت کم تھا،طبی ماہرین کا کہنا ہےدن میں دو سے تین کپ کافی پینا آپ کے موڈ کو خوشگوار رکھتا ہے اور آپ ذہنی دباؤ کم محسوس کرتے ہیں۔

مزید نتائج