وہ ظفروال میں اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کی تنظیم نوکے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ بیرسٹرمنصورسرور کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست چوہدریوں اور وڈیروں کے ہاتھوں میں ہے جس کی وجہ سے غریب آدمی کو دو وقت کی روٹی بھی نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں غریب عوام کی نمائندہ جماعت تحریک انصاف کامیابی حاصل کر کے ملک میں انقلاب برپا کردے گی۔ اس موقع پرتحریک انصاف کے ضلعی صدررانا لال بادشاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں سستی روٹی کے نام پر روزانہ کروڑوں روپے ضائع کئے جا رہے ہیں۔