تازہ ترین:

کہ افغانستان: کے نتائج

نیٹو فورسز نے اعتراف کیا ہے کہ افغانستان میں اب تک غیر ملکی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعدادچھ سو سے زائد ہو چکی ۔

نیٹواہلکار کے مطابق دوہزار نومیں افغانستان میں پانچ سو اکیس غیرملکی فوجی ہلاک ہوئے تھے جبکہ رواں سال غیر ملکی فوجیوں کی تعداد چھ سو سے تجاوز کر گئی ہے۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق دو ہزار ایک سے اب تک ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداددو ہزارایک سوسترہو چکی ہے۔ امریکہ اوراسکے اتحادی افغانستان میں طالبان سے جنگ کے لئے ایک لاکھ پچاس ہزارفوجی اتار چکے ہیں۔ بین الاقوامی اور افغان فورسز اس وقت صوبہ قندھار میں کارروائیاں کررہی ہیں۔ مشرقی افغانستان میں باغیوں کے حملے سے مزید ایک فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔

جرمن وزیر دفاع نے کہا ہے کہ افغانستان میں اگلے ماہ ہونے والے انتخابات کے باعث امن و امان کی صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

کابل میں ایساف کے ہیڈکوارٹر کے دورے کے موقع پر کارل تھیوڈور زو گٹنبرگ  کا کہنا تھا کہ افغانستان سے جلد از جلد فوجوں کا انخلاء چاہتے ہیں تاہم اس کے لیے موزوں وقت کا انتظار ہے ۔ جرمن وزیر دفاع نے کہا کہ اگلے ماہ ہونیوالے عام انتخابات سے کافی امیدیں وابستہ ہیں تاہم اس دوران طالبان کے حملوں میں تیزی آنے کا بھی خدشہ ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے کرزئی انتظامیہ کو کردار ادا کرنا ہوگا ۔ جرمن وزیر دفاع نے ایساف ہیڈ کوارٹر میں ہم وطن فوجیوں سے ملاقات