قومی ٹیم اٹھائیس اگست کو زمبابوے الیون کےخلاف پریکٹس میچ سےدورے کا آغاز کرے گی۔ پاکستان اورزمبابوے کےمابین واحد ٹیسٹ میچ یکم سے پانچ ستمبر تک بلاویو میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ، پہلاون ڈے آٹھ ستمبر، دوسرا گیارہ ستمبراورتیسرا چودہ ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ دوٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ سولہ اوردوسرا اٹھارہ ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی سترہ رکنی ٹیم میں کپتان مصباح الحق، توفیق عمر، عمران فرحت،اظہر علی، یونس خان ،شعیب ملک ،اسد شفیق ،عمر اکمل ،رمیض راجہ