چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری کی سربراہی میںسپریم کورٹ کے چھ رکنی لارجر بنچ نے حج انتظامات میں ہونے والی کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کنٹریکٹ ملازمین کے حوالے سے اپنے مختصر حکم نامے میں کہا کہ ہمیں سرونٹ ایکٹ کی رو کے مطابق کام کرنا چاہیئے تاکہ سب میں آئین اور قانون پر عمل درآمد کا تصور مضبوط ہو۔ کنٹریکٹ پر تقرریوں سے جونیئر افسروں کی ترقی کے امکانات کم ہوجاتے ہیں،ملک میں امن ومان کے مسئلے کی بڑی وجہ اہل افسروں کو ترقی نہ دینا ہے۔ ہمیں اب اقربا پروری کا تقرر ختم