محکمہ تعلیم حکومت پنجاب نے ڈینگی کے خطرے کے پیش نظر حفاظتی اقدام کے طور پر سکول کے اوقات صبح نو بجے سے تین بجے تک کردیئے تھے، تاہم حکومت نے تین اکتوبر پیر سے سکول کھلنے کے اوقات صبح آٹھ بجے کردیئے ہیں۔ دوسری جانب یونیفارم کے سلسلے میں عائد کی جانے والی پابندی ایک ماہ تک رہے گی جس کے مطابق طلبا آدھے بازو کی قمیض اورنیکر نہیں پہن سکتے۔