موسی لین میں گرنے والی بلڈنگ سے محلقہ عمارتوں کے مکینوں کوکمیونٹی ہال میں منتقل کردیاگیاہے متاثرہ افراد نےشکایت کی ہے کہ گزشتہ روزحکومتی نمائندے متاثرہ افراد کو اشیائے خورونوش کی فراہمی کے بلندبانگ دعوے کرکے چلے گئے کہ لیکن کسی نے ان سے پینے کے پانی تک کانہیں پوچھا متاثرہ لوگوں کاکہناہے کہ انکے گھروں کو خالی کرالیا گیاہے لیکن حکومت کی جانب سے ان کی کوئی مدد نہیں کی گئی اور وہ لوگ بھوکے پیاسے بیٹھےہیںموسی لین کی بلڈنگ سے محلقہ عمارتوں کو توخالی کراکے مکینوں کوکمیونیٹی سینٹرمنتقل کردیا گیاہے