تازہ ترین:

کچے: کے نتائج

میرپورآزاد کشمیر، بارش کےباعث کچے مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں چارافراد جاں بحق ۔

میرپورآزاد کشمیرکے سیکٹرایف ٹومیں واقع کچی بستی میں مکان کی چھت گرنے سے چار افراد جاں بحق ہوگئے، جاں حق ہونے والوں میں میاں بیوی اور دوبچے شامل ہیں۔ واقعہ کے بعد پولیس اورریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرامدادی کارروائیاں شروع کردیں اور جاں بحق افراد کو ملبے سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق مکان کی چھت خستہ حال تھی جو بارشوں کی وجہ سے منہدم ہوگئی۔

ڈہرکی میں جعلی پولیس آپریشن کا بھانڈا پھوٹ گیا۔ چند ماہ قبل کچے کے علاقے میں جن ڈاکوؤں خلاف آپریشن کیا گیا وہی ڈاکو پولیس کی بکتربند گاڑی میں سوارہوکرگھوم پھر رہے ہیں۔

ڈہرکی میں کچے کے علاقے میں چند ماہ قبل ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے گرینڈ پولیس آپریشن کیا گیا تھا جس میں پولیس نے بارہ ڈاکوؤں کوہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا جبکہ ہلاک ہونے والوں کے ورثاء نے الزام عائد کیا تھا کہ پولیس نے ڈاکوؤں کی مدد سے کارروائی کرکے بے گناہوں کو ہلاک کیا ہے۔ دوسری جانب ان بارہ افراد کوہلاک کرنے پرپولیس نے ترقیاں اورلاکھوں روپے کے انعامات بھی حاصل کیے، ذرائع کے مطابق جن ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کیا گیا تھا وہی ڈاکو پولیس کی بکتربند گاڑی میں سوارہوکرشہرمیں آزادانہ گھومتے پھررہے

پشاورمیں کچے مکان کی چھت گرنے سے دو بھائی جاں بحق ۔

پولیس ذرائع کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے پلوسی میں پیر کی صبح اچانک مکان کی چھت گرگئی جس کے باعث مکان میں موجود دو بھائی جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کے بعدپولیس اورریسکیو ٹیموں نے موقع پرپہنچ کر لاشوں کو ملبے سے نکالا۔

مزید نتائج