تازہ ترین:

کيو: کے نتائج

ايم کيو ايم لاہور نے متحدہ مخالف بیان دینے پر وزير دفاع احمد مختار کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ايم کيو ايم لاہورکے زونل آفس ميں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لاہورزون کے انچارج شاہين احمد گيلانی نے کہا کہ احمد مختار لسانی اور صوبائی تعصب پھيلانے کی سازش کر رہے ہيں جس سے موجودہ حکومت کی مفاہمتی پالیسی کو دھچکا لگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ايم کيوايم کو پنجاب ميں مقبوليت اور پذيرائی حاصل ہو رہی ہے جسے دس اپريل کو لاہور مينار پاکستان ميں ہونے والے جلسہ عام سے ثابت بھی کردیا جائے گا۔ شاہين احمد گيلانی کا کہنا تھا کہ بہت جلد پنجاب کو بھی ایم کیو ایم کا قلعہ بنائیں گے۔

لاہورہائيکورٹ بار ایسوسی ایشن نے ايم کيو ايم کے سربراہ الطاف حسین کے ملک میں مارشل لا لگانے کے  بيان پران کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

 لاہور میں بارایسوسی ایشن کے کراچی شہداء ہال ميں پريس کانفرنس کرتے ہوئے لاہور ہائيکورٹ بار کے سيکرٹری بابر مرتضیٰ نے کہا کہ الطاف حسين جرنيلوں کا سہارا لے کر وطن واپس آنا چاہتے ہیں۔  حکومت ان کے خلاف کارروائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری ہميشہ آمريت کے سامنے سيسہ پلائی ديواربنی ہے اور آئندہ بھی مارشل لاء کا راستہ روکے گی۔ بابر مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ حکومت ايم کيو ايم  پر ہميشہ کیلئے پابندی عائد کرے، اگر ایسا نہ ہوا تو وکلاء ایم کیو ایم کو کالعدم جماعت قرار دلوانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع