فورٹ کمیبل کالج کنٹیکی میں اسامہ کے خلاف آپریشن میں حصہ لینے والی سپیشل فورسزسے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ یہ ہفتہ امریکیوں کیلئے یادگار ہے، اسامہ کو ہلاک کرکے نائن الیون کا بدلہ لے لیا،القائدہ لیڈر کی ہلاکت سے سانحہ میں مرنے والوں کے ورثا کو تسلی کو تسلی ہوئی،انہوں نے امریکی افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ دہشت گردی کیخلاف مشن میں کامیاب ہوکررہے گا،اسامہ کے بعد القائدہ کا بھی خاتمہ کردینگے،امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان میں اپنا مقصد پورا کررہے ہیں