تازہ ترین:

کوٹری: کے نتائج

کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب ڈاون ٹریک پرخوفناک بم دھماکے سےریلوے ٹریک کا کچھ حصہ تباہ ۔

کوٹری ریلوے سٹیشن کے قریب ڈاﺅن ٹریک پربم دھماکے کے نتیجے میں ریلوے ٹریک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ اطلاع ملنے پر ریلوے اورسیکیورٹی فورسزکی بڑی تعداد موقع پرپہنچ گئی اورجگہ کا محاصرہ کرلیا جبکہ ریلوے کے عملے نے ریلوے ٹریک کا مرمت کا کام شروع کردیا ہے ۔ اس موقع پربم ڈسپوزل عملے کو ایک ناکارہ بم بھی ملا ہے۔ سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے ریلوے ٹریک کی مزید جانچ پڑتال کے بعد ریلوے ٹریک کو کلیئرقراردیا ہے ۔ دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ جبکہ بم دھماکے کا مقدمہ کوٹری ریلوے تھانے پردرج کر

کوٹری بیراج پر انتہائی اونچے درجے جبکہ گڈو اورسکھر پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ ملک کے دوسرے ہیڈورکس اور دریاؤں میں پانی معمول کے مطابق بہہ رہا ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق کالا باغ کے مقام پر پانی کی آمد دولاکھ بتیس ہزار کیوسک اور اخراج دولاکھ چھبیس ہزارکیوسک ہے۔ چشمہ کے مقام پر پانی کی آمد دولاکھ بیالیس ہزار نوسو کیوسک اور اخراج دولاکھ سینتیس ہزار نوسو کیوسک ہے۔ تونسہ کے مقام پر پانی کی آمد دولاکھ اڑتالیس ہزار اور اخراج دو لاکھ بیالیس ہزار کیوسک ہے۔ گدو کے مقام پر پانی کی آمد تین لاکھ سینتیس ہزار اور اخراج تین لاکھ بائیس ہزار تین سوکیوسک ہے۔ منگلا کے مقام پر پانی کی آمد پینتالیس ہزار ایک سو کیوسک اوراخراج تینتالیس ہزارکیوسک ہے۔ سکھر

دریائے سندھ میں کوٹری بيراج کے مقام پرانتہائی اونچے  جبکہ گدواور سکھر بيراج پر بدستور اونچے درجے کا سيلاب ہے

ارسا کے مطابق دريائے سندھ ميں پانی کے بہاؤ ميں کمی کے باعث کالاباغ ، چشمہ اور تونسہ بيراج پرنچلے درجے کا سيلاب ہے۔ کوٹری بيراج ميں پانی کی آمد آٹھ لاکھ چھیاسٹھ ہزارایک سو تین کيوسک جبکہ اخراج آٹھ لاکھ باون ہزار پانچ سو اٹھاون کيوسک ہے۔ کالاباغ کے مقام پر پانی کی آمد دو لاکھ تیرہ ہزاردو سو اکتالیس اور اخراج دو لاکھ آٹھ ہزاردو سو اڑتالیس کيوسک ہے۔ چشمہ بيراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ اناسی ہزار ایک سو پچھتہر اور اخراج ایک لاکھ اٹھتہر ہزارایک سو دس کيوسک ہے۔ تونسہ بيراج کے مقام پر پانی کی آمد تین

مزید نتائج