ایشین چیمپئن قومی ویمنز کرکٹ ٹیم ثناء میر کی قیادت میں کراچی سے براستہ بنکاک غیرملکی پرواز کے ذریعے کولمبو روانہ ہوئی جہاں اس کا مقابلہ میزبان سری لنکا کے علاوہ آئرلینڈ اور ہالینڈ کی ٹیموں سے ہوگا۔ قومی ٹیم سنگل لیگ کی بنیاد پر ہونیوالے ٹورنامنٹ میں پہلے تین ون ڈے کھیلے گی جس کے بعد ٹی ٹوئنٹی ایونٹ شروع ہوگا۔ کراچی ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے قومی کوچ منصور رانا کا کہنا تھا کہ ٹیم نے اچھی تیاری کی ہے اور وہ سری لنکا کو بھی شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہےجبکہ قومی ویمن کپتان ثناء میر نے نین عابدی