مقامی اخبار کو انٹرویو میں جان برینن نے کہا کہ امریکہ تنہا دہشت گردوں سے نہیں لڑ سکتا اسی لیے اتحادی ممالک سے قریبی ورکنگ ریلیشن شپ رکھتے ہیں ۔ اسامہ بن لادن اور الیاس کشمیری کی ہلاکت القاعدہ کی شکست کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا القاعدہ رہنما الموریطانی کی گرفتاری نے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف سخت ایکشن لے رہا ہے۔ جان برینن کا کہنا تھا کہ القاعدہ کی اہم قیادت جزیرہ عرب یمن میں بھی موجود ہے جبکہ افریقہ کے ساحلی علاقوں اورعراق میں بھی یہ اپنا اثرو رسوخ رکھتی ہے۔ القاعدہ اور دوسرے