دریائے سندھ کا سیلابی پانی قمبرشہداد کوٹ کے دیہات میں تباہی مچانے کے بعد ضلع دادو کی جانب بڑھ رہا ہے جس کے باعث ڈی سی او دادو نے ضلع کے تمام دیہات خالی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ محکمہ آبپاشی کے حکام کے مطابق دریائے سندھ میں پانی کی سطح منچھر جھیل سے زیادہ ہے جس کے باعث مزید کئی علاقے زیرآب آسکتے ہیں۔ضلع ٹھٹھہ میں بھریا شیدی موری اور وسو بروہی کے مقام پر حفاظتی بند میں شگاف پڑنے کے بعد ٹھٹھہ شہرسے تقریباً ستر فیصد آبادی کا انخلا ہوچکا ہے، تاہم اب بھی ہزاروں لوگ شہر میں موجود ہیں۔ بند کے پشتوں پر