حیدرآباد سرکٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے حیدرآباد میں جاری ترقیاتی سکیموں کے معائنہ کے سلسلے میں انہوں نے اٹھارہ سکیموں کا معائنہ کیا ہے اور ان کی رپورٹ پندرہ روز کے اندر اندر وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کردی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ سر کاوس جی سائیکاٹرک انسٹی ٹیوٹ کی بلڈنگ کے علاوہ پورا نظام تبدیل کرنا پڑےگا کیونکہ یہاں سو سال پرانا نظام چل رہا ہے۔ شرمیلا فاروقی نے بتایا کہ پبلک گرلز سکول میں تعمیراتی کام اور پبلک سکول کی