قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکرفیصل کریم کنڈی کی زیرصدارت ہوا، اجلاس میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے چودھری نثار نے کہا کہ ایبٹ آباد آپریشن اتنا بڑا واقعہ ہے کہ اس پر چھپ چھپائی نہیں ہونی چاہیئے، انہوں نے کہا کہ میڈیا کو ان کیمرہ اجلاس کی کوریج کی اجازت ہونی چاہئیے یا کم از کم عوامی دلچسپی کے حصے میڈیا کو ضرور جاری کئے جائیں، انہوں نے واضح کیا کہ جو بریفننگ دینے آرہے ہیں انہیں بتا دیا جائے کہ وہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے سامنے پیش ہونے آرہے ہیں نہ کہ پارلیمنٹ ان کے سامنے پیش ہو رہی ہے۔